کراچی : گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے سعودی عرب کے سفیر نواف سعید اے المالکی نے گورنر ہاﺅس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک سعودی تعلقات، باہمی تجارت کے فروغ، صوبہ میں سرمایہ کاری کے مواقعوں اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر سندھ نے کہا کہ پاک سعودیہ تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں ، انہوں نے کہا کہ اسلامی اخوت پاک سعودی عرب تعلقات کی بنیاد ہے جبکہ مقامات مقدسہ کے باعث پاکستانی عوام کو سعودی عرب سے خاص عقیدت ہے۔
کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی بھرپور مدد کی ہے، یہی وجہ ہے کہ پاکستان سعودی عرب سے تعلقات کو خاص اہمیت دیتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صوبہ میں سرمایہ کاری کے سازگار ماحول سے سعودی سرمایہ کار فائدہ اٹھائیں۔ سعودی عرب کے سفیر نواف سعید اے المالکی نے کہا کہ سعودی حکومت پاکستان سے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتی ہے،
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری ترکیہ دورہ مکمل کر کے کراچی واپس پہنچ گئے۔
گورنر سندھ نے استنبول میں قیام کے دوران پاکستانی کمیونٹی کے مختلف وفود سے ملاقات کی۔ گورنر سندھ نے ترکیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مسائل معلوم کئے اور ان کے حل کے لئے اقدامات کی یقین دہانی کرائی، انہوں نے پاکستانی سفیر کو بھی کمیونٹی کے مسائل سے آگاہ کیا۔ کامران خان ٹیسوری نے پاکستانی عوام کی جانب سے ترکیہ میں ہولناک زلزلہ سے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔
گورنر سندھ نے ترکیہ میں کام کرنے والی امدادی ٹیموں سے بھی ملاقات کی،گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سابق صدر مملکت جنرل (ر) پرویز مشرف کی رہائش گاہ پہنچ کر بیگم صہبا مشرف اور ان کے صاحبزادے بلال مشرف سے اظہار تعزیت کیا۔
گورنر سندھ نے سابق صدر پرویز مشرف کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔