کراچی:مہاجرین کی کیٹگری میں نہ آنے والے افغان پناہ گزینوں کو سندھ بدرکرنے کا فیصلہ ہوگیا، 15 ہزار افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کیلئے قانونی کارروائی شروع کی جائے گی۔
سیکورٹی ادارے افغان پناہ گزینوں کو حراست میں لینے کیلئے ڈیٹا مرتب کریں گے، غیر قانونی تارکین وطن کی موجودگی اہلیان کراچی کیلئے خطرہ بننے کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ حکومت سندھ کو پیش رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ سندھ میں 15 ہزار افغان پی او آر‘ کارڈز کے بغیر غیر قانونی طور پر مقیم ہیں، جن میں 10 ہزار کراچی، 5 ہزار سے زائد دیگر اضلاع میں ہیں۔
ان میں سے بیشتر کو دہشت گردوں کی مالی مدد، رہائشی تعاون پر گرفتار کیا جاچکا۔
