Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
ویلنٹائن ڈے بےحیائی پھیلانے کا سبب ہے،شاہ عبدالحق قادری | زرائع نیوز

ویلنٹائن ڈے بےحیائی پھیلانے کا سبب ہے،شاہ عبدالحق قادری

کراچی: جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبد الحق قادری،ڈاکٹر سید عبد الوہاب قادری نے کہاکہ ویلنٹا ئن ڈے کے ذریعے معاشرے میں مغربی کلچر کی یلغار اوربے حیائی کو فروغ دیا جا رہا ہے۔مغربی سوچ کے حامل مٹھی بھر افراد معاشرے کو تباہی کی طرف دھکیلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔جائزر شتوں میں اظہار محبت سے مذہب نہیں روکتا۔حکومت ایسے تہوار وں کا راستہ روکے جو نوجواناں میں اخلاقی گراوٹ کا سبب ہوں۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ آزا دی کے نا م پر بے راہ روی نو جوا نو ں کے مستقبل کو تا ریک کر نے کے مترادف ہے۔مذمو م سا زش کے تحت مسلما نو ں کی تہذیب کو مٹا نے کیلئے مغربی اقوام کی شر م و حیا سے عاری بے ہو دگی کی یلغا ر جا ری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم معاشرے میں ویلنٹا ئن ڈے کا فروغ اسلا می ثقافت اور معاشرتی اقدار کی تباہی کا سبب، نوجوان نسل کو اخلاقی تباہی کی جانب دھکیلا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلا می ثقا فت اعلیٰ اخلا ق اور بہترین انسا نی قدرو ں کی آئینہ دار ہے جو معاشرے کو شرا فت اور امن کا پیغا م دیتی ہے۔بحیثیت مسلمان ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے کہ ویلنٹائن ڈے جیسے غیر اخلاقی، بے ہودہ لغو کلچر کا بائیکاٹ کریں۔