Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
گورنرسندھ سے کوریا کے قونصل جنرل کی الوداعی ملاقات | زرائع نیوز

گورنرسندھ سے کوریا کے قونصل جنرل کی الوداعی ملاقات

کراچی : گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے کوریا کے قونصل جنرل کِم ہاک سنگ نے گورنرہاﺅس میں الوداعی ملاقات کی ۔

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ، تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اس موقع پر گورنرسندھ نے کہا کہ پاک کوریا دوطرفہ تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں۔انہوں مزید کہا کہ کوریا کی سرمایہ کاری دوطرفہ تعلقات کے استحکام میں اہم ہے۔ صوبہ کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری سے منافع یقینی ہے۔

قونصل جنرل نے کہا کہ کوریا کے سرمایہ کار صوبہ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں۔