پی ڈی ایم کی تجویز، پیپلزپارٹی کا ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ کا فیصلہ

کراچی : پیپلز پارٹی نے ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے اہم رہنمائوں سے تفصیلی مشاورت کی۔

پیپلز پارٹی نے ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ کا فیصلہ پی ڈی ایم کی تجویز پر کیا۔ پی ڈی ایم کی دیگر جماعتیں ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان پہلے ہی کرچکی ہیں۔ فیصلہ پی پی کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں ہوا، ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا باضابطہ اعلان پی پی قیادت کرے گی۔

پارلیمانی بورڈ کا ویڈیو لنک اجلاس بلاول بھٹو کے زیرصدارت ہوا جس میں یوسف رضاگیلانی، راجہ پرویز اشرف، نیئر بخاری، فرحت اللہ بابر، مخدوم احمد محمود، فریال تالپور نے بھی شرکت کی۔