لاہور : حکومت کی جانب سے منی بجٹ میں فضائی کرایوں پر اضافی ٹیکس لگانے اور ڈالر بڑھنے کیوجہ سے فضائی کرایوں میں 30 فیصد تک اضافہ ہوگیا۔
سعودی عرب، امریکا، برطانیہ اور یورپی ملکوں کے کرائے میں 20 سے 30 ہزار روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔
جدہ اور مدینہ کے ٹکٹ میں بھی 28 ہزار روپے اضافہ ہو گیا ہے۔ دبئی کا کرایہ 99 ہزار روپے سے بڑھ کر ڈیڑھ لاکھ روپے تک ہو گیا ہے۔
لاہور سے کراچی کے کرائے میں بھی 7 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ کیا گیا ہے۔
لاہور سے کراچی دو طرفہ کرایہ 34 ہزار سے بڑھ کر 41 ہزار روپے ہو گیا.
