Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
حکومت چلانی ہے تو نیب کو ختم کرنا ہو گا ,شاہد خاقان | زرائع نیوز

حکومت چلانی ہے تو نیب کو ختم کرنا ہو گا ,شاہد خاقان

کراچی : شاہد خاقان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ سے کوئی ناراضگی نہیں ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 3 جمہوری حکومتیں گزرنے کے باوجود نیب قائم ہے، نیب ملک کا سب سے کرپٹ ادارہ ہے، نیب نے جو ظلم کیا وہ عوام کے سامنے آناچاہیے۔

انہوں نے کہا کہ نیب کے ادارے کو ختم کریں ورنہ پاکستان کی حکومت نہیں چلے گی، آج لوگ سوال کر رہے ہیں کہ ملک کے حالات ایسےکیوں ہیں، آج جو بدحالی ہے اس کی وجہ نیب کا ادارہ ہے۔

نیب صرف سیاسی انتقام کے لیے بنایا گیا تھا، میں 23 سال سے نیب کو سمجھتا ہوں۔

انہوں نے کہا کے سابق چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کو ان سوالوں کے جواب دینے پڑیں گے، جاوید اقبال کا احتساب ہونے تک معاملات آگے نہیں چل سکتے۔

انہوں نے کہا نیب صرف سیاسی انتقام کے لیے بنایا گیا تھا ,ملک کے سیاستدان اور صنعتکار نیب کی عدالتوں میں چکر لگا رہے ہیں۔