Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
شیخ رشید نے صدر علوی سے استعفے کا مطالبہ کر دیا | زرائع نیوز

شیخ رشید نے صدر علوی سے استعفے کا مطالبہ کر دیا

راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ صدر عارف علوی پیر کو الیکشن کی تاریخ دیں یا استعفیٰ دیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کو اللّٰہ کے بعد سپریم کورٹ بچا سکتی ہے، صوبے اور مرکز کے الیکشن اکٹھے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے کہا تھا کہ میری حکومت نہیں، پھر بتایا جائے کس کی حکومت ہے؟ مریم نواز کے بیانیے کے ساتھ ان کا شوہر نہیں کھڑا۔

شیخ رشید نے کہا کہ اگر عمران خان کہیں گے تو 22 تاریخ کو سب سے پہلے میں گرفتاری دوں گا، ان سے ملاقات کرنے آیا ہوں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ میرے ساتھ جو کچھ ہوا میں اسے معاف کرتا ہوں، پولیس نے دو کمبل دیے، آدھا سامان جیل میں چھوڑ آیا ہوں۔

سابق وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ میرے فون ان کے پاس ہیں، اندازہ ہے کون لوگ ہیں، جن کے پاس فون ہے مجھ سے پاس ورڈ پوچھ لیں۔