کراچی گیمز 2023 کا افتتاح

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیر اہتمام شہر کراچی میں 3 مارچ سے مختلف گیمز منعقد کئے جائیں گے، جس کی افتتاحی تقریب کراچی اسپورٹس کمپلیکس میں ہوئی۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی آل سندھ آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے تمام اراکین افسران سمیت لیبر ڈویژن و مزدور یونین متحدہ ورکرز فرنٹ رجسٹرڈ کے ذمہ داران عہدیداران کی بھرپور شرکت کی۔ گیمز کے انعقاد پر ایڈمنسٹریٹر کراچی محترم ڈاکٹر سید سیف الرحمن صاحب کی ذاتی دلچسپی اور کاوشوں پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

آل سندھ آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے اراکین افسران اور لیبر ڈویژن مزدور یونین متحدہ ورکرز فرنٹ رجسٹرڈ کے عہدیداران نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی کی جانب سے ہر مثبت کام میں شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے اور یہ گیم 2023 کا انعقاد شہر کراچی کی تاریخ میں اہمیت کا حامل ہے اور عوام کے لئے ایک خوش آئند عمل ہے, اور مزید کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی, شہر کراچی کی مزید بہتری اور اس کے امیج کو برقرار رکھنے کے لئے بہت مدد ملے گی۔

ہم جملہ افسران ذمہ داران عہدیداران آل سندھ آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن,لیبر ڈویژن و مزدور یونین متحدہ ورکرز فرنٹ رجسٹرڈ ایک بار پھر ایڈمنسٹریٹرکراچی محترم ڈاکٹر سید سیف الرحمن صاحب کو اس طرح کے مثبت اور صحت مندانہ تقریبات کے انعقاد پر زبردست زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں: