Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
آئی ایم ایف سے مذاکرات: پاکستان پالیسی ریٹ 2 فیصد تک بڑھانے پرتیار | زرائع نیوز

آئی ایم ایف سے مذاکرات: پاکستان پالیسی ریٹ 2 فیصد تک بڑھانے پرتیار

اسلام آباد: پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ پالیسی ریٹ 2 فیصد تک بڑھانے پر اتفاق کرلیا۔وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات گزشتہ رات دیر تک جاری رہے، آئی ایم ایف حکام ہر نقطےکا بہت تفصیل سے جائزہ لے رہے ہیں اب صرف تکنیکی سطح کی بات چیت جاری ہے۔

حکام کےمطابق پاور سیکٹرکے معاملے پر تفصیلات طےکی جارہی ہیں اور اس حوالے سے معاملات طے ہونے کے بعد سٹاف لیول معاہدہ ہوجائے گا۔پاکستان نے آئی ایم ایف حکام کو جون تک غیر ملکی زرِمبادلہ حاصل ہونےکے ذرائع پر بھی تفصیل سے بریفنگ دی ہے اور اب آئی ایم ایف حکام زرمبادلہ دینے والے ممالک سے بھی بات کررہے ہیں۔حکام نے کہا آئی ایم ایف سے مذاکرات میں پاکستان کےسیاسی معاملات پرکوئی بات نہیں ہورہی۔

رپورٹ کے مطابق مذاکرات میں گردشی قرضوں پر ڈیڈ لاک برقرار ہے، آئی ایم ایف نے پاکستان کو گردشی قرضوں کو 2 ہزار 400 ارب روپے کم کرنے سے متعلق کہااوربجلی مہنگی کرنے پر زور دیا، آئی ایم ایف نے بجلی پر 3 روپے 90 پیسے فی یونٹ سرچارج لگانے کا کہا جبکہ تجویز پرحکومت نے پاور کمپنیوں سے مذاکرات کیلئے وقت مانگ لیا،آئی ایم ایف نے گزشتہ بدھ کوسرچارج پر حتمی فیصلہ طلب کیا تھا،معاملہ جلد حل نہ ہونے پراسٹاف لیول معاہدے میں تاخیر کا خدشہ ہے۔