Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخابی عمل کو مکمل نہیں ہو نے دینا چاہتی،حافظ نعیم |

پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخابی عمل کو مکمل نہیں ہو نے دینا چاہتی،حافظ نعیم

کراچی: امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے ملتوی شدہ بلدیاتی نشستوں کے انتخابی شیڈول کو چیلنج کرنے کے اعلان پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت بلدیاتی انتخابی عمل کو مکمل نہیں ہو نے دینا چاہتی، بلاول بھٹو کی سندھ حکومت کو انتخابی شیڈول سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کی ہدایت 18اپریل کی تاریخ کو مزید آگے بڑھانے کی سازش ہے۔

انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی کا یہ رویہ نہ صرف انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت بلکہ غیر جمہوری و غیر آئینی اور آمرانہ و جابرانہ رویہ ہے۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن سے ایک بار پھر مطالبہ کرتے ہیں کہ پیپلز پارٹی کی فرمائشیں پوری نہ کی جائیں اور ملتوی شدہ نشستوں پر بلدیاتی انتخابات اعلان کردہ شیڈول کے مطابق اپریل میں ہی مکمل کیے جائیں۔بلاول بھٹو زرداری کو حقائق قبول کرنا چاہیں، وہ یاد رکھیں کہ آپ سب کچھ کرکے بھی اکثریت حاصل نہیں کرسکے۔ ملتوی شدہ نشستوں پر ضمنی انتخاب سے مت ڈریئے۔ اتنی جلدی تھی تو ڈھائی سال تک بلدیاتی انتخاب کیوں روکے رکھا؟ بار بار ملتوی کیوں کروایا؟ کراچی میں میئر جماعت اسلامی کا ہی ہوگا۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ایک طرف نہ صرف کراچی میں بلدیاتی انتخابات ہوئے 2ماہ سے زائد عرصہ ہو گیا ہے تو دوسری طرف اندرون سندھ کے بلدیاتی حلقوں میں انتخابات کو 10ماہ ہو گئے ہیں اور بلدیاتی نمائندے تاحال اپنے اختیارات اور عوام اپنے نمائندوں اور اپنے مسائل کے حل سے محروم ہیں۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہر قسم کے غیر آئینی و قانونی اور غیر جمہوری ہتھکنڈے استعمال کر کے کراچی میں اپنا میئر مسلط کرنا چاہتی ہے۔