Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
جوڈیشل کمپلیس پر ’حملے‘ کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل |

جوڈیشل کمپلیس پر ’حملے‘ کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے جوڈیشل کمپلیکس پر حملے میں عمران خان سمیت تمام ملوث ملزمان کے خلاف صحیح طریقے سے کارروائی کی جائے گی۔

رانا ثناء اللہ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان 28 فروری کو مسلح جتھہ لے کر جوڈیشل کمپلیس میں آئے جنہوں نے توڑ پھوڑ کی,پھر ان کے خلاف تھانہ رمنا میں ایک مقدمہ درج ہوا جس میں دیگر دفعات کے ساتھ 7 اے ٹی اے بھی لگائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ’اس کے بعد عمران خان اسلام آباد ہائی کورٹ گئے۔ وہاں ان کے لوگوں نے گیٹ توڑا اور پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

’بعدازاں 18 مارچ کو جب یہ عدالت میں پیش ہونے آئے تو ان کے ساتھ مسلح جتھہ تھا۔ جن کے پاس اسلحہ اور پتھروں کی بوریاں تھیں۔ وہاں انہوں نے پتھراؤ کیا اور سرکاری املاک کو کافی نقصان پہنچایا۔
’اس واقعے کے بعد بھی عمران خان کے خلاف دو مقدمات درج ہوئے۔‘
’حکومت نے فیصلہ کیا ہے اس واقعے میں عمران خان سمیت ملوث تمام ملزمان کے خلاف صحیح طریقے سے کارروائی کی جائے گی۔‘
’اس حوالے سے جے آئی ٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔ جے آئی ٹیم میں پولیس کے علاوہ خفیہ ایجنسیوں کے اعلیٰ افسران بھی شامل ہیں۔