Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ایک سیاسی جماعت ملک کے استحکام سے کھیل رہی ہے : شرجیل میمن | زرائع نیوز

ایک سیاسی جماعت ملک کے استحکام سے کھیل رہی ہے : شرجیل میمن

ا

کراچی : صوبائی وزیراطلاعات،ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پاکستان کی سالمیت کیساتھ کھلواڑ کیا جارہا ہے،ایک سیاسی جماعت ملک کے استحکام سے کھیل رہی ہے،اس سازش میں جو لوگ استعمال ہو رہے ہیں وہ پاکستانی ہیں،اس ملک کو کمزورکرنیکی ہرممکن کوشش کی جارہی ہے،

انہوں نے کہا کہ مرحوم ڈاکٹراسراراحمد اورمرحوم عبدالستارایدھی غیرجانبدارشخصیات تھیں جنہوں نے عمران خان کی اصلیت وزیراعظم بننے سے بہت پہلے عیاں کردی تھی۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،اس موقع پرانہوں نے میڈیا کو ڈاکٹر اسراراحمد اورعبدالستار ایدھی کی ویڈیو کلپس دکھائیں،انہوں نے کہا کہ صدرعارف علوی متعدد بارغیرقانونی اورغیرآئینی اقدامات میں ملوث رہے ہیں،ان کا مواخذہ ہونا چاہیے لیکن اس کیلئے اسمبلی میں نمبرزکی ضرورت ہے،عارف علوی کا بیٹا سوشل میڈیا سیل کی سربراہی کررہا ہے اوراداروں کیخلاف مہم چلانے میں سب سے آگے ہے۔

انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں اورمصنوعی مہنگائی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائیگی،آٹا پرساڑھے 15 ارب روپے سے زائد سبسڈی دی جائیگی،سندھ حکومت 78 لاکھ خاندانوں کو سستا آٹا فراہم کریگی،اسکا آغازجلد ہوجائیگا۔

شرجیل انعام میمن نے انفارمیشن کال سینٹرکے قیام کا اعلان کردیا،یہ اعلان انہوں نے محکمہ اطلاعات کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ محکمہ اطلاعات کے تحت انفارمیشن کال سینٹرقائم کیا جائیگا،سندھ حکومت کے تمام محکموں کو انفارمیشن کال سینٹرسے منسلک کیا جائے گا،کال سینٹرسندھ حکومت کی پالیسیوں اوراقدامات سے متعلق بروقت اورمستند اطلاعات فراہم کریگا۔

اجلاس میں سیکریٹری اطلاعات ندیم الرحمان ميمن،ڈائریکٹرایڈمن محمد یوسف کابورو،ڈائریکٹرپبلیکیشن منصورراجپوت،ڈائریکٹرایڈورٹائزمنٹ امتیازجویو،ڈپٹی ڈائریکٹرایڈورٹائزمنٹ سارنگ چانڈیو نے شرکت کی۔