Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی میں 28 سے 30 مارچ تک بارشوں کا الرٹ جاری | زرائع نیوز

کراچی میں 28 سے 30 مارچ تک بارشوں کا الرٹ جاری

کراچی : محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں 28 سے 30 مارچ تک بارشوں کا الرٹ جاری کردیاگیاہے۔

ماہرموسمیات اویس حیدر کا کہنا ہے کہ 28 مارچ کو مغربی سسٹم کراچی میں داخل ہونے کے باعث 29 اور30 مارچ کو ہلکی و درمیانی بارش کا امکان ہے۔

مغربی ہوائوں کے سلسلے میں بادل برسانےوالا یہ تیسرا اسپیل ہوگا، مغربی ہواں کے نتیجے میں شہرمیں بارش کے 40سے 50 فیصد امکان ہیں۔

شہر میں اس وقت40کلومیٹر کی رفتارسے ہوائیں ساتھ ویسٹ کی جانب سے چل رہی ہیں، سسٹم ایران اور افغانستان کے راستے بلوچستان اور کے پی میں داخل ہوگا۔ مغربی ہواں کا سلسلہ ملک کے اکثر علاقوں میں پھیلے گا۔