بل گیٹس نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے متعلق کس بڑے خطرے کی نشاندہی کردی ؟

واشنگٹن : مائیکروسافٹ کمپنی کے بانی بل گیٹس نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس ( اے آئی ) سے متعلق خطرناک خدشہ ظاہر کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ انسانی آبادی کو اپنا دشمن سمجھ کر اس پر حملہ کرنے کی اہلیت رکھتی ہے۔

بل گیٹس آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے شعبے میں ہونے والی ترقی سے پرجوش اور متاثر ہیں تاہم انہیں خدشہ ہے کہ اے آئی فورسز دنیا پر حکمرانی کے لیے روبوٹس تعینات کر سکتی ہیں۔

اے آئی ٹیکنالوجی کئی ملازمتوں میں انسانوں کی جگہ لے رہی ہے اور اس ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کے ہر روز نت نئے استعمالات سامنے آرہے ہیں ۔