Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی تیار کردہ نیوز اینکر متعارف |

آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی تیار کردہ نیوز اینکر متعارف

ابو طہبی : کویت نے نیوز اینکرز کے پیشے میں ایک آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی تیار کردہ نیوز اینکر متعارف کرائی ہے جو نیوز بلیٹن پیش کرے گی۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق کویت نیوز نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا استعمال کرتے ہوئے سنہرے بالوں والی نیوز اینکر کی نقاب کشائی کی جس کا نام ’فدھا‘ رکھا گیا۔

فدھا نے کالے رنگ کی جیکٹ اور سفید ٹی شرٹ پہنی ہوئی تھی۔ اے آئی اینکر کویتی لہجے میں نیوز بلیٹن پیش کرے گی۔ کمپیوٹرائزڈ نیوز اینکر کو کویت نیوز نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو میں متعارف کرایا۔

کویت نیوز، کویت ٹائمز کا ایک منسلک میڈیا ہاؤس ہے جو 1961 میں انگریزی زبان کے پہلے روزنامہ کے طور پر شروع کیا گیا تھا۔

اس کے ڈپٹی ایڈیٹر عبداللہ بوفتین نے بتایا کہ فدھا جو کلاسیکی عربی میں کویتی لہجے میں بات کرسکتی ہے، ٹویٹر پر نیوز بلیٹن پیش کرے گی اور پبلشر کو نئے اور جدید مواد پیش کرنے کے مواقع فراہم کرے گی۔

(ویب ڈیسک، نیٹ نیوز)