Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
ڈرامہ سیریل ’بندش‘ کے سیزن 2 کا ٹریلر ریلیز | زرائع نیوز

ڈرامہ سیریل ’بندش‘ کے سیزن 2 کا ٹریلر ریلیز

کراچی : اگر یہ کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا کہ پاکستانی ڈرامے فلموں کے مقابلے میں زیادہ مقبول ہیں، ڈرامے صرف پاکستان میں ہی مقبول نہیں بلکہ انھیں پڑوسی ممالک میں بھی بہت شوق سے دیکھا جاتا ہے۔

مگر پاکستان میں ہارر ڈرامے کافی کم بنائے جاتے ہیں اور جو بنائے جاتے ہیں اُن میں سے بہت کم ناظرین کو پسند آتے ہیں، تاہم سال 2019 میں بندش ریلیز ہوا تھا جسے ناظرین نے کافی پسند کیا تھا۔

عابیس رضا کی ہدایت کاری میں بننے والے اس ڈرامے کے پہلے سیزن میں حرا مانی، زوہاب رانا اور مرینہ خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

اس مقبول ڈرامے کا دوسرا سیزن شروع ہونے والا ہے جس کا ناظرین کافی بے صبری سے انتظار کررہے ہیں، ڈرامے کا ٹیزر ریلیز ہوگیا ہے اس کی کاسٹ میں عفان وحید، ثانیہ سعید، آمنہ الیاس، اور عریج محی الدین شامل ہیں۔

(ویب ڈیسک، نیٹ نیوز)