بینچ سازی منصفانہ نہیں تو فیصلہ کیسے منصفانہ تصور ہوگا:مریم نواز

لاہور: مسلم لیگ(ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز کے زیر صدارت پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا۔نواز شریف کیخلاف غیر منصفانہ انتقامی فیصلے اور گواہیاں عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ کیا گیا۔

عمران خان کے سہولت کاروں کے بارے میں حقائق عوام کے سامنے لانے کی حکمت عملی تیار کی گئی۔مریم نواز نے کہا عمران خان ماضی بن چکا ، پاکستان کے مستقبل کے بارے میں سوچنا ہے،آج دو ججز کا فیصلہ بینچ فکسنگ کے بارے میں ہمارے بیانیے کی جیت ہے،بینچ سازی منصفانہ نہیں تو فیصلہ کیسے منصفانہ تصور ہوگا؟۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان اپنے کرپشن مقدمات سے عوام کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے،ٹیرین، فارن فنڈنگ ، توشہ خانہ مقدمات میں ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں،عدالت میں عمران خان کے سہولت کاروں کو بے نقاب کریں۔

ان کا کہناتھاکہ 10نمبریوں کا صرف ایک نکاتی ایجنڈا ہے کہ لوٹ مار کریں،90دن میں کرپشن کے خاتمے کے دعویدار نے 14درجے مزید اضافہ کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: