کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ذرائع نیوز کی خبر اور سوشل میڈیا پر متعدد صارفین کے مطالبے کے بعد مردوں کیلیے بھی اعلان کردیا۔
گورنر سندھ نے چلتے پھرتے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’ہماری مائیں بہنیں جو رمضان میں عبادت کے ساتھ سحری افطاری کا انتظام کررہی ہیں اُن کے لیے چاند رات پر گورنر ہاؤس میں مہندی لگانے کا انتظام ہوگا جبکہ چوڑیاں بھی تحفے میں دی جائیں گی‘۔
ایک سوال کے جواب میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ ’چاند رات پر میری بیٹی اور اہلیہ بھی گورنر ہاؤس میں ہی ہوں گی، مرد اپنی خواتین کو دروازے پر چھوڑ کر وائی ایم سی گراؤنڈ میں جاکر انتظار کریں گے اور پھرجیسے جیسے اعلان ہوگا وہ اپنے اہل خانہ کو دروازے سے لے کر جاتے رہیں گے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’سوشل میڈیا پر بارہا یہ سوال کیا گیا کہ مردوں کیلیے کیا سہولت ہے تو میں عید کی نماز کے بعد گورنر ہاؤس میں مردوں سے عید ملوں گا اور اُن کے ساتھ شیر خرما بھی کھاؤں گا‘۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ ’میں شاید ایک سحری اسلام آباد میں کروں اور پھر واپس آکر سندھ کے دیگر اضلاع میر پور خاص، سکھر، نوابشاہ اور حیدرآباد میں بھی ایک ایک سحری کرنے جاؤں گا‘۔
نوٹ: آپ اپنی خبریں، پریس ہمیں ای میل zaraye.news@gmail.com پر ارسال کرسکتے ہیں، علاوہ ازیں آپ ہمیں اپنی تحاریر / آرٹیکل اور بلاگز / تحاریر / کہانیاں اور مختصر کہانیاں بھی ہمیں ای میل کرسکتے ہیں۔
