Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
عمران خان نے جس بچی کو بیٹی ماننے سے انکار کیا جمائما کو اُس پر فخر | زرائع نیوز

عمران خان نے جس بچی کو بیٹی ماننے سے انکار کیا جمائما کو اُس پر فخر

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ نے اپنی سوتیلی بیٹی ٹیرین وائٹ کے ساتھ نئی تصویر جاری کردی جس نے سوشل میڈ یا پر تہلکہ مچا دیا ، ٹیرین وائٹ کی سالگرہ کے موقع پر ماں بیٹی کے خوشی کے لمحوں کی تصویر کو سوشل میڈ یا صارفین نے خوب سراہا ۔

تفصیل کے مطابق سوشل میڈ یا ایپ انسٹا گرام پر جمائما خان نے اپنی سوتیلی بیٹی ٹیرین وائٹ کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ماں بیٹی خوشی کے لمحات سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

اپنے پیغام میں جمائما خان نے کہا شاندار خاتون کو سالگرہ مبارک ہو۔انہوں نے کہا کہ میں بہت خوش قسمت ہوں کہ میں نے اپنی سوتیلی بیٹی کو بلا یا اور اس کے ساتھ بہترین وقت گزارا جیسا کہ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے۔۔

جمائما خان نے کہا کہ ٹیرین وائٹ جب بھی میرے ساتھ ہوتی ہے تو میں بہت ہمیشہ خوش ہوتی ہوں ۔انہوں ٹیرین وائٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں کو بھی میں جانتی ہوں ان میں ٹیرین وائٹ بہت زیادہ عقلمند ،بہادر ،مستند اور متاثر کن ہیں ۔جمائما خان نے اپنی سوتیلی بیٹی کو پیار بھرا پیغام دیتے ہوئے مزید کہا کہ میں تم سے بہت پیار کرتی ہوں اور تمہیں ’مس ‘کرتی ہوں۔

جمائما خان کی اپنی سوتیلی بیٹی کے ساتھ اس تصویر اور پیارے بھرے پیغام کو دیکھ کر لوگوں نے ماں بیٹی کے پیار پر اپنے جذبات کا اظہار کیا اور ان دونوں کو سراہا ۔