Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
غلط مردم شماری کراچی کے ساتھ سب سے بڑا ظلم ہے : ایم کیو ایم پاکستان | زرائع نیوز

غلط مردم شماری کراچی کے ساتھ سب سے بڑا ظلم ہے : ایم کیو ایم پاکستان

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ذمہ داران کا اجلاس کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت پاکستان ہاؤس میں منعقد ہوا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آج ایم کیو ایم پاکستان پہلے سے زیادہ صاف شفاف اور نکھری ہوئی منظرعام پرآئی ہے،پورے پاکستان میں ایم کیو ایم کا نظریہ و فکر و فلسفہ تیزی کے ساتھ پروان چڑھ رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ چند عناصر ایم کیوایم کو مضبوط ہوتا دیکھ کر خوش نہیں،بانیان پاکستان کی اولادیں پاکستان کے خلاف کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گی،آپس کی ناراضی کو بالائے طاق رکھ کر صرف تنظیم اور عوام کے بہترمفاد کے لئے سوچیں۔

انہوں نے کہاکہ وقت بہت کم ہے اور کام زیادہ ہے اپنی ساری توانائی اور توجہ مردم شماری پر مرکوز رکھیں کیوں کہ قوم کے بقاء و سلامتی درست مردم شماری میں ہی مضمر ہے، اگر ہم اپنے آپ کو درست نہیں گنوا سکے تو ہمیں جاگیر داروں اور وڈیروں کے تسلط سے کوئی نہیں چھڑاسکتا،اور یہ جاگیر دارانہ اور وڈیرانہ نظام ہم پر ہمیشہ مسلط رہے گا۔

سینئرڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال نےاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر مردم شماری صاف اورشفاف نہیں ہوئی تو یہ کراچی کے ساتھ سب سے بڑی زیادتی اور کھلی سازش ہوگی،اس سازش کو کسی بھی صورت میں کامیاب نہیں ہونے دینا ہے۔آپ لوگ گلی گلی محلہ محلہ جاکر عوام کو آگاہی دیں، اگر ہم نے اپنے آپ کو صحیح گنوالیا تو اس سے ہماری آنے والی نسلوں کو فائدہ ہوگا اس سے ہی قوم کے مقدر کا فیصلہ ہوگا۔

ڈپٹی کنوینر انیس قائم خانی نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان صرف ایک ہے جو پاکستان کے جاگیرداروں سرمایہ داروں کے ایوانوں میں مظلوموں کی واحد نمائندگی ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی رہنما اور سینئر سیاستدان فاروق ستار نے تحریک عوام پاکستان کے چیئرمین محمد زاہد اعوان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں نے ملک میں جاری سیاسی کشیدگی، مہنگائی اور بے روزگاری کی صورتحال پر تشویش اور کراچی میں ہونے والی حالیہ مردم شماری پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ حالیہ مردم شماری میں بے ضابطگیاں نوٹ کی گئی ہیں، اتمام اداروں کو بروقت اس تمام صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا ہے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ متعلقہ ادارے بروقت نوٹس لیں گے اور کراچی کے عوام کی جائز شکایات کا ازالہ کریں گے۔

اس موقع پر محمد زاہد اعوان کا کہنا تھا کہ کراچی کی آبادی کو کم ظاہر کرنے کی کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، کراچی کی آبادی ساڑھے تین کروڑ سے بھی بڑھ چکی ہے لہٰذا اس مردم شماری میں اس میگا سٹی کی حقیقی آبادی ظاہر کی جائے۔