Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
کراچی گرم اور مرطوب موسم کی لپیٹ میں ! |

کراچی گرم اور مرطوب موسم کی لپیٹ میں !

کراچی: کراچی گرم اور مرطوب موسم کی لپیٹ میں ہے، شہر میں شام سے تیز سمندری ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق ہواؤں کی رفتار 35 سے 40 اور کچھ علاقوں میں جھکڑ 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کو چھو سکتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ تیز سمندری ہواؤں کے باعث موسم قدرے بہتر ہو جائے گا، عید کے دوران کراچی میں ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں۔ ایشیا کے درجن بھر ممالک ہیٹ ویو کی لپیٹ میں موسمیاتی تجزیہ کار نے کہا کہ کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے کی وجہ سے درجہ حرارت کی شدت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جا سکتی ہے۔