کراچی : جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمن ٰنے کہا ہے کہ ڈیجیٹل مردم شماری میں درست خانہ شماری نہیں ہوئی باقی سارے کام ہورہے ہیں۔
جاگیردار اور وڈیرے مردم شماری میں پھر سے شب خون مارنا اور یہ تاثر دینا چاہتے ہیں کہ وزیر اعلیٰ کراچی سے نہیں بن سکتا۔
ہمارا واضح اور دو ٹوک موقف ہے کہ کراچی میں جو یہاں رہتا ہے اسے یہیں شمار کیا جائے۔
جب کراچی کی درست نمائندگی ہوگی تو وسائل میں بھی کراچی کو زیادہ حصہ ملے گا۔
جاگیردار اور وڈیرے سن لیں ہم کراچی کو ان کی اوطاق نہیں بننے دیں گے۔