ایم کیو ایم کے سابق رہنما اور صوبائی وزیر رضا ہارون کی والدہ انتقال کرگئیں۔
رضا ہارون نے سماجی رابطے کی سائٹ پر غم کی خبر سناتے ہوئے بتایا کہ اُن کی والدہ اب اس دنیا میں نہیں رہیں۔
انہوں نے لکھا کہ ’نہایت دکھ اور افسوس کے ساتھ خبر غم، ہماری والدہ محترمہ کا رضائے الہیٰ سے انتقال ہوگیا ہے‘۔
انا للہ و انا الیہ راجعون!
نہایت دکھ اور افسوس کے ساتھ خبرِغم … ہماری والدہ محترمہ کا رضائے الٰہی سے انتقال ہو گیا ہے۔ آپ سے دعاؤں کی درخواست ہے۔— Raza Haroon رضا ہارون (@mrazaharoon) April 27, 2023
رضا ہارون نے اپنی والدہ کیلیے دعاؤں کی بھی درخواست کی۔