پشاور: سکیورٹی خدشات کے پیش نظر تین دن کیلئے دفعہ 144 نافذ

پشاور: پشاورکی ضلعی انتظامیہ نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ضلع پشاور میں تین دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔

سکیورٹی خدشات کی وجہ سے 5 یا زیادہ افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پر پابندی عائد ہوگی ۔

ڈپٹی کمشنر پشاور شاہ فہد کے مطابق سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کی گئی ، دفعہ 144 تین دن کے لیے نافذ رہے گی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 کے تحت کارروائی کی جائے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: