Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
عالمی طاقتیں سری نگر میں جی ٹونٹی اجلاس کا بائیکاٹ کریں : مشعال | زرائع نیوز

عالمی طاقتیں سری نگر میں جی ٹونٹی اجلاس کا بائیکاٹ کریں : مشعال

اسلام آباد: چیئرپرسن پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی قیادت والی ہندوتوا حکومت نے کشمیری مسلمانوں کو دہشت زدہ کرنے اور کشمیریوں کی جاری آزادی کی جدوجہد کو دبانے کے لیے ہندو ملیشیا قائم کی ہے،مقبوضہ کشمیر میں بدنام زمانہ آر ایس ایس کے پانچ ہزار عسکریت پسندوں پر مشتمل جدید ہتھیاروں سے لیس اور تربیت یافتہ ہندو ملیشیا کا قیام عمل میں لایا گیاہے ۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کشمیر کی تحریک آزادی فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ بھارت دنیا کی توجہ کشمیر کی تحریک آزادی سے ہٹانا چاہتا ہے ۔

چیئرپرسن نے کہا کہ بی جے پی مقبوضہ کشمیر میں اپنے تقسیم اور خون آلود ایجنڈے کو آگے بڑھانا چاہتی ہے ۔ کشمیریوں کی جائز آزادی کی تحریک کو روکنے کے مجرمانہ ارادے کے ساتھ ہندوؤں کو مسلح کرنے کا اقدام متنازعہ خطے میں فرقہ وارانہ کشیدگی کو بڑھا دے گا،کشمیر سب سے زےادہ فوجی تعیناتی والا علاقہ ہے جہاں ہر آٹھ افراد پر ایک فوجی ہے۔