ہیضہ سے پاکستان سمیت43ممالک کے 10 لاکھ افراد کوخطرہ

نیویارک: عالمی ادارہ صحت نے خبردارکیاہے کہ ہیضے کے بڑھتے ہوئے واقعات نے پاکستان سمیت43ملکوں کے 10 لاکھ افرادکی زندگیوں کوخطرے میں ڈال دیاہے۔

عالمی ادارے کی انسداد ہیضہ ٹیم کے سربراہ فلپ بارڈوزانے نیویارک میں نیوزکانفرنس میں صحافیوں کو بتایا کہ حال ہی میں دنیابھرمیں 22 ممالک ہیضے کے شدیدمتعدی مرض کامقابلہ کررہے ہیں جو باسی خوراک کھانے یاگنداپانی پینے کی وجہ سے پیدا ہوئی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کو صرف رواں ہفتے 3 ملکوں میں ہیضے کی وبا پھوٹنے کی خبریں ملی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں:
کیٹاگری میں : صحت