مذاکرات کامیاب، کراچی میں‌ آٹا بحران کا خدشہ ٹل گیا

فلار ملز ایسوسی ایشن اور سندھ فوڈ ڈپارٹمنٹ میں کامیاب مذاکرات کے بعد ہڑتال ختم کردی گئی۔ سندھ فوڈ ڈپارٹمنٹ نے 15مئی سے ہائی ویز پر قائم فوڈ ڈپارٹمنٹ کی چیک پوسٹس ختم کرنے گندم کی نقل و حمل پر پابندی کے خاتمے کی یقین دہانی کرادی۔

مذاکرات کے بعد ڈائریکٹر فوڈامدادعلی شاہ کی پاکستان فلارملزایسوسی ایشن سندھ زون کے چیئرمین عامرعبداللہ،سابق چیئرمین چوہدری محمدیوسف اوردیگر عہدیداران کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امداد علی شاہ نے کہا کہ کچھ دنوں سے محکمہ خوراک اور فلارز ملوں کے درمیان علط فہمیاں ہوگئی تھیں جس کی وجہ سے فلارملزکوہڑتال پرجاناپڑا،ہم ہرسال 30سے35ارب روپے کی سبسڈی دے کرفلارملز کے ذریعے عوام کوسستاآٹے دینے کی کوشش کرتے ہیں۔

کراچی میں گندم پیدانہیں ہوتی جو دیگراضلاع سے خریدنی پڑتی ہے کراچی میں 5لاکھ گندم کی بوریاں پیر8مئی سے ملناشروع ہوجائے گی اور55کروڑروپے کی سبسڈی دیں گے۔امدادعلی شاہ نے کہا کہ ایک لاکھ 60ہزارگندم کی بوری خراب ہوئی،پیر کے بعد ذخیرہ اندوزی کے خلاف آپریشن شروع کردیاجائے گااوراس آپریشن سے فلارملزاورحکومت کوفائدہ ہوگا۔

چیئر مین فلور ملز ایسوسی ایشن سندھ چوہدری عامر نیمیڈیا سے گفتگومیں کہا کہ تین روز سے کراچی فلور ملز تین روز سے بند تھی گندم کی سپلائی نہ ہونے کی وجہ سے ہڑتال پر گئے تھے،کراچی کی فلارزملوں کوپانچ لاکھ گندم کی بوری دی جارہی ہیں جبکہ اوپن مارکیٹ سے گندم لینے کی اجازت کا بھی اعلان کیا جائے گا۔

سابق چئیرمین پاکستان فلارملزایسوسی ایشن سندھ چوہدری محمدیوسف نے کہا کہ فیصلہ ہوا ہے کہ15 مئی سے کراچی گندم لانے پر پابندی ختم کردی جائے گی،اب ہم ہم ایک پیج پرآگئے ہیں،محکمہ خوراک کاقصورنہیں بلکہ وفاق سے مسائل تھے لیکن محکمہ خوراک کے ساتھ بیٹھ کرمسائل حل ہوگئے ہیں،گندم کی آزادانہ ترسیل 15مئی سے ہوجائے گی اورعوام کوسستا آٹا ملے گا۔

چوہدری محمد یوسف نے کہا کہ گندم کی فصل کی بہتر رہی ہے،اوپن مارکیٹ کراچی کے لئے کھل جائے گی تو عوام کو سستا آٹا ملے،اگر آٹے کی قلت ہے تو پانچ لاکھ ٹنگندم بھی بروقت درآمد کی جائے،آج بھی فلور ملز سے آٹا فی کلو 128 روپے ہی ہے اور اگرگندم کی سپلائی جاری رہی تو آٹا مہنگا نہیں ہوگا۔

فلور ملز ایگزیکٹو کمیٹی ملک اقبال نے کہا کہ جو معاہدہ طے پایا ہے اس کے مطابق پاسکو سے معاہدے کے مطابق پچاس ہزار ٹن گندم کی سپلائی ملے گی،اوپن مارکیٹ سے گندم لانے کی 15 مئی سے اجازت ہوگی اوربارہ مئی کو گندم کے حوالے سے نوٹس جاری ہوجائے گا،پندرہ مئی سے کراچی گندم لانے پر کوئی پابندی نہیں ہوگی،سندھ اور پنجاب سے گندم لانے پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔قبل ازیں فلور ملز ایسو سی ایشن کے حتمی فیصلے سے آگاہ کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: