متحدہ قومی موومنٹ (لندن) نے کراچی میں ہونے والے دوسرے مرحلے کے ضمنی بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔
ایم کیو ایم لندن کی رابطہ کمیٹی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں اتوار کے روز ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔
رابطہ کمیٹی نے اعلامیے میں کہا کہ ’کراچی میں موجود وفا پرست عوام بلدیاتی انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کریں‘۔
لندن سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عوام کسی بھی امیدوار کو ووٹ دینے کے بجائے گھروں میں آرام کریں اور بانی ایم کیو ایم سے اتحاد کا مظاہرہ کریں۔