ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین نے کہا ہے کہ کور کمانڈر لاہور ہاؤس اور جی ایچ کیو سمیت فوجی تنصیبات پر حملے کے عمل کو جائز قرار نہیں دیا جاسکتا۔
بانی ایم کیو ایم نے اپنے ایک طویل بیان میں کہا کہ نو مئی کو کورکمانڈر لاہور آفس (جناح ہاؤس) ، جی ایچ کیو سمیت دیگر فوجی تنصیبات پر حملے کو جائز قرار نہیں دیا جاسکتا۔
انہوں نے کہا کہ مگر اس کی آڑ میں فوجی عدالتوں کی باتیں کرنے کو آج کے مہذب جمہوری ممالک میں نازیبا عمل سمجھا جاتا ہے۔ بانی ایم کیو ایم نے کہا کہ وہ سیاسی جماعتیں جو پی ٹی آئی کی ٹوٹ پھوٹ پر خوشی سے بغلیں بجا رہی ہیں یاد رکھیں کہ کل اُن کا نمبر بھی ضرور آئے گا۔
الطاف حسین نے مشورہ دیا کہ وقت گزارنے کے لیے بار بار وہی غلطیاں دہرانے سے کچھ بہتر نہیں ہوگا لہذا بہتر ہے کہ غلطیوں کا ازالہ کیا جائے۔