پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میں ملٹری کورٹس کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہوں۔
قوم سے اپنے ویڈیو خطاب میں چیئرمین پی ٹٰی آئی نے کہا کہ اللہ کرے مجھے ملٹری کورٹ میں جانے کا موقع ملے جہاں میں انشاء اللہ اپنا دفاع خود کروں گا اور کوئی وکیل نہیں رکھوں گا۔
عمران خان نے کہا کہ میں ملٹری کورٹ میں یہ بھی بتاؤں گا مجھے کس طرح مارنے کی کوشش کی گئی۔
📹 Roundup | Chairman Imran Khan’s important address to the nation (05.07.2023) pic.twitter.com/Lf3xhwyHXq
— PTI (@PTIofficial) July 5, 2023
علاوہ ازیں چیئرمین پی ٹی آئی نے سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے واقعے پر قوم سے جمعہ 7 جولائی کو ملک گیر احتجاج کی کال دی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ چاہے کچھ بھی ہوجائے میں ملک چھوڑ کر نہیں جاؤں گا۔
یہ میرا ملک ہے میں کہیں نہیں جاؤں گا میں اپنے ملک میں ہی رہوں گا۔۔@ImranKhanPTI pic.twitter.com/9orEBHHdvy
— PTI (@PTIofficial) July 5, 2023
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ان مختلف موقعوں کا ذکر کر رہے ہیں جب انہیں قتل کرنے کی کوشش کی گئی pic.twitter.com/xmFKtuQ5e3
— PTI (@PTIofficial) July 5, 2023