مائیکروسوفٹ کے آپریٹنگ سسٹم ونڈوز ہی کے آغاز سے اس میں ورڈ پیڈ کی ایپلی کیشن شامل رہی ہے۔ اس ایپلی کیشن کی مدد سے ہم ڈاکومینٹ تیار اور ایڈٹ کرسکتے ہیں، تاہم مائیکروسوفٹ نے ونڈوز کے نئے ورژن ’ ونڈوز 12 ‘ میں اس ایپلی کیشن کو شامل نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
مائیکروسوفٹ ورڈ کے برعکس ورڈ پیڈ کی ایپلی کیشن ونڈوز کے صارفین کو بلاقیمت میسر تھی، تاہم طویل عرصے سے مائیکروسوفٹ نے اس ایپلی کیشن کو اپ ڈیٹ نہیں کیا تھا، اور حالیہ رپورٹوں کے مطابق کمپنی ونڈوز کے آئندہ ورژن سےورڈ پیڈ کو خارج کرنے پر غور کررہی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مائیکروسوفٹ کا کہنا ہے کہ ورڈپیڈ کو اپ ڈیٹ نہیں کیا جارہا۔ مائیکروسوفٹ ونڈوز کی جانب سے ایک اعلان میں کہا گیا ہے کہ ورڈ پیڈ کو ونڈوز کے آئندہ ورژن میں شامل نہیں کیا جائے گا۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ ہم صارفین کے لیے تجویز کرتے ہیں کہ وہ رچ ٹیکسٹ ڈاکومینٹس کے لیے ایم ایس ورڈ اور پلین ڈاکومینٹس کے لیے نوٹ پیڈ استعمال کریں۔
ورڈ پیڈ کو 30 سال بعد ونڈوز سے خارج کرنے کی خبریں مائیکروسوفٹ کی جانب سے نوٹ پیڈ کو اپ ڈیٹ کرنے کےا علان کے فوراً بعد سامنے آئی ہیں۔