کراچی: پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے کراچی میں 100مقامات پر سہولت سبزی بازار لگائے جائیں گے۔
مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدر فیصل ندیم نے مہنگائی کے خلاف مارچ کے دوران پریس کلب پر اپنے خطاب میں کہا کہ اتوار کے روزشہرقائد میں 100 مقامات پر سہولت سبزی بازار لگائے جائیں گے جہاں پر شہریوں کو منڈی کےداموں سبزیاں فروخت کی جائیں گی۔
سہولت سبزی بازار وں کے حوالے سے کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان نے کہا ہے کہ مہنگائی اس وقت ملک وقوم کےلیےناسور بن چکی ہے۔روز بروز بڑھتی مہنگائی سے ہر عام و خاص پریشان ہے۔ اور حکومتی اقدامات صرف کاغذی کاروائیوں تک محدود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام کوسہولت دینے کی خاطرکوئی خاطر خواہ اقدامات نظر نہیں آرہے۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے مہنگائی کے خلاف ایک مضبوط آواز اٹھائی اور مہنگائی مخالف بھرپورتشہیری و احتجاجی مہم چلائی۔
انہوں نے کہا کہ ۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے سب سےپہلےسستے سبزی بازاروں کا انعقاد کیا۔ہم عوام کی سہولت کےلیے مزید اقدامات کرتے رہیں گے۔