Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ایس بی سی اے افسر ضیا کالا ریمانڈ پر پولیس کے حوالے | زرائع نیوز

ایس بی سی اے افسر ضیا کالا ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے بھتہ خوری کے الزام میں گرفتار ایس بی سی اے کے انسپکٹر ضیاء الرحمان عرف کالا کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

کراچی کلفٹن میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے روبرو بھتہ خوری کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے گرفتار ایس بی سی اے کے انسپکٹر ضیاء الرحمان عرف کالا کو عدالت میں پیش کیا۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم ضیاء الرحمان عرف کالا و دیگر کیخلاف پریڈی تھانے میں مقدمہ درج ہے۔ ملزم اور اس کے ساتھیوں نے زیر تعمیر بلڈنگ کے مالک سے 40 لاکھ روپے بھتہ مانگا اور 5 لاکھ وصول  کیے۔

عدالت نے ملزم کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ ملزم کو 15 ستمبر کو پیش رفت رپورٹ کے ہمراہ پیش کیا جائے۔