’’ جب وی میٹ 2 ‘‘ کیا شاہد اور کرینہ اس فلم میں اکٹھے ہوپائیں گے؟

اداکارہ شاہد کپور اور کرینہ کپور کی ہٹ فلم ’’ جب وی میٹ ‘‘ کے پروڈیوسر راج مہتا نے اس فلم کا سیکوئل بنانے کا اعلان کیا ہے، مگر کیا دونوں سابق پریمی اس فلم میں اکٹھے ہوپائیں گے۔

ڈائریکٹر امتیاز علی کی ’ جب وی میٹ ‘ 2007 میں ریلیز ہوئی تھی اور بہت پسند کی گئی تھی۔ یہ وہ وقت تھا جب شاہد اور کرینہ ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار تھے، تاہم ’ جب وی میٹ ‘ کی ریلیز کے کچھ مہینوں بعد کرینہ نے شاہد سے راہیں جدا کرلی تھیں۔

کہا جاتا ہے کہ کرینہ کی والدہ ببیتا اور بہن کرشمہ کپور نے اسے شاہد کپور سے قطع تعلق پر مجبور کردیا تھا۔

بعدازاں کرینہ کو سیف علی خان کی صورت میں حقیقی محبت مل گئی اور اس نے نواب خاندان کے چشم و چراغ سے شادی کرلی۔

دوسری جانب شاہدکپور نے میرا راجپوت کو ہمسفر بنالیا۔ ’ جب وی میٹ ‘شاہد اور کرینہ کی آخری ہٹ فلم تھی۔

اب جبکہ پروڈیوسر راج مہتا اپنی فلم کا سیکوئل بنانا چاہتے ہیں تو شاہد اور کرینہ کے پرستاروں کے ذہنوں میں یقیناً یہ سوال اٹھ رہا ہوگا کہ کیا دونوں اداکاروں کے اہل خانہ انہیں ’ جب وی میٹ ‘ میں یکجا ہونے کی اجازت دیں گے۔

کچھ عرصہ قبل شاہد سے ایک انٹرویو کے دوران جب اس فلم کے سیکوئل کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا تھا کہ اگر اسکرپٹ معیاری ہوا اور انہیں پسند آیا تو وہ ضرور اس میں کام کریں گے۔

کرینہ کپور کے کردار ’ گیت ‘ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اگر ’ جب وی میٹ ‘ کا سیکوئل کا بنا تو گیت کے کردار سے کرینہ کپور کے علاوہ کوئی اور انصاف نہیں کرسکے گا۔

google.co.id
royal188
royal 188
slot online
rtp slot
https://royal188-akun.shop
royal188
royal 188
slot online
slot online
situs slot
situs slot online
link slot gacor
slot gacor hari ini
situs slot gacor
slot online gacor
slot gacor
dungunbaru