Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121
زلزلہ کب اورکہاں آئے گا؟ پیشگوئی نا ممکن |

زلزلہ کب اورکہاں آئے گا؟ پیشگوئی نا ممکن

لاہور : زلزلہ کب اورکہاں آئے گا؟ اس سے متعلق پیشگوئی پر محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ پاکستان میں زلزلے سے متعلق سوشل میڈیا پر پھیلی خبروں پر عوام دھیان نہ دیں،اس کی پیشگوئی نہیں کی جا سکتی۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کسی انٹر نیشنل ادارے سے زلزلہ سے متعلق کوئی وارننگ اور ہدایات جاری نہیں ہوئیں۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ پاکستا ن میں سونمیانی سے شمالی علاقے تک 2 بڑی ٹیکٹونک پلیٹس ہیں،ان میں کسی بھی مقام پر زلزلہ آسکتا ہے، کوئی ایک جگہ نہیں بتائی جا سکتی۔

ماہرین کے مطابق زلزلہ وہاں آتا ہے جہاں فالٹ لائن ہوتی ہے، تاہم زلزلے کا ممکنہ وقت، کب اورکہاں آئے گا اس کی پیشگوئی نہیں کی جاسکتی۔

گذشتہ روز سولر سسٹم جیومیٹری سروے(ایس ایس جی ایس) نے پیشگوئی کی تھی کہ پاکستان کے چمن فالٹ لائن میں تیز لرزش ریکارڈ کی گئی ہے اور اس علاقے میں اگلے دو دن میں کوئی طاقتور زلزلہ آ سکتا ہے جس کی شدت 6 یا اس سے زیادہ ہو سکتی ہے۔ اس سے متعلق پیشگوئی پر محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ پاکستان میں زلزلے سے متعلق سوشل میڈیا پر پھیلی خبروں پر عوام دھیان نہ دیں،اس کی پیشگوئی نہیں کی جا سکتی۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کسی انٹر نیشنل ادارے سے اس حوالے سے متعلق کوئی وارننگ اور ہدایات جاری نہیں ہوئیں، پاکستا ن میں سونمیانی سے شمالی علاقے تک 2 بڑی ٹیکٹونک پلیٹس ہیں،ان میں کسی بھی مقام پر سے آسکتا ہے، کوئی ایک جگہ نہیں بتائی جا سکتی،ماہرین کے مطابق یہ وہاں آتا ہے جہاں فالٹ لائن ہوتی ہے، تاہم زلزلے کا ممکنہ وقت، کب اورکہاں آئے گا اس کی پیشگوئی نہیں کی جاسکتی۔اس لئے یہ واضح کیا ہے کہ پاکستان میں زلزلے سے متعلق سوشل میڈیا پر پھیلی خبروں پر عوام دھیان نہ دیں،اس کی پیشگوئی نہیں کی جا سکتی۔