کراچی:جماعت اسلامی کے تحت 8 اکتوبرکو گورنر ہاؤس کے باہر دھرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
گورنر ہاؤس کے باہر جماعت اسلامی کی جانب سے احتجاجی کیمپ قائم کردیے گئے ہیں۔
جماعت اسلامی بجلی و پیٹرولیم مصنوعات کی ظالمانہ قیمتوں، بجلی کے بھاری بلوں و ٹیکسوں میں کمی نہ کرنے، جاگیرداروں پر ٹیکس لگانے کے بجائے سارا بوجھ عوام پر ڈالنے، حکمرانوں، وزیروں، اعلیٰ افسران اور طبقہ اشرافیہ کو دی جانے والی مراعات اور مفت بجلی و پیٹرول ختم نہ کرنے، آئی پی پیز سے کیے گئے عوام دشمن معاہدوں کے خلاف اور کراچی کے ساڑھے تین کروڑ عوام کے جائز و قانونی حقوق اور سنگین مسائل پر دھرنا دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
جماعت اسلامی کی جانب سے کراچی کی اہم شاہراؤں، سڑکوں اور پبلک مقامات پر کیمپ لگا دیئے گئے ہیں جہاں سے شہریوں کو دھرنے میں شرکت کی دعوت دی جارہی ہے۔
جماعت اسلامی کی جانب سے عوامی رابطہ مہم بھی کی جاری ہے۔ کارکنان کی جانب سے شہریوں میں ہینڈ بلز بھی تقسیم کئے اور دعوٰی کیا گیاہے کہ دھرنے میں تاجر، مزدور اور محنت کش، علماء کرام، اساتذہ، طلبہ، ڈاکٹرز، انجینئرز، وکلاء وصحافی برادری سمیت ہر شعبہ زندگی سے وابستہ افراد شریک ہوں گے۔ دھرنے میں سراج الحق خصوصی طور پرشرکت کریں گے اور شرکاء سے خطاب کریں گے۔اس سلسلے میں 8 اکتوبرکو گورنر ہاؤس کے باہر دھرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں،جلی و پیٹرولیم مصنوعات کی ظالمانہ قیمتوں، بجلی کے بھاری بلوں و ٹیکسوں میں کمی نہ کرنے، جاگیرداروں پر ٹیکس لگانے کے بجائے سارا بوجھ عوام پر ڈالنے، حکمرانوں، وزیروں، اعلیٰ افسران اور طبقہ اشرافیہ کو دی جانے والی مراعات اور مفت بجلی و پیٹرول ختم نہ کرنے، آئی پی پیز سے کیے گئے عوام دشمن معاہدوں کے خلاف اور کراچی کے ساڑھے تین کروڑ عوام کے جائز و قانونی حقوق اور سنگین مسائل پر دھرنا دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔