Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
حکومت کا اتوار کے ساتھ بدھ کی چھٹی اور ایک دن ورک فرام ہوم پر غور | زرائع نیوز

حکومت کا اتوار کے ساتھ بدھ کی چھٹی اور ایک دن ورک فرام ہوم پر غور

لاہور : پنجاب کی نگراں حکومت نے اسموگ کے باعث لاہور میں اتوار کے ساتھ بدھ کو بھی دفاتر، تعلیمی ادارے، مارکیٹیں اور کاروباری مراکز بند رکھنے پر غور شروع کردیا۔

لاہور میں بڑھتے ہوئے اسموگ کے باعث پنجاب کی کمیٹی برائے انسداد اسموگ نے شہریوں کے تحفظ کیلیے مختلف تجاویز پیش کی ہیں جن میں بدھ کے روز بھی مارکیٹیں ، بازار، تعلیمی ادارے بند رکھنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں دفاتر کی تعطیل کی بھی سفارش کی گئی ہے اور اس کے ساتھ ہفتے میں ایک روز ورک فرام ہوم کی بھی تجویز دی گئی ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت نے بتایا کہ انسداد اسموگ کمیٹی کی مختلف تجاویز سامنے آئیں ہیں، جن کی منظوری کابینہ دے دی۔ انہوں نے وضاحت کی کہ کل بدھ کو تمام تعلیمی ادارے، کاروباری مراکز اور دفاتر معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

علاوہ ازیں کمشنر لاہور سے ملاقات میں تاجروں نے بھی بدھ کے روز مارکیٹ بند کرنے کی حمایت کردی جبکہ حکومت کو انسداد اسموگ کے حوالے سے شجر کاری اور دیگر مںصوبوں پر کام شروع کرنے پر زور دیا ہے۔