Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121
پیٹرول کی قیمت 300 روپے سے کم ہونے کا امکان |

پیٹرول کی قیمت 300 روپے سے کم ہونے کا امکان

کراچی : تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے پٹرول کی قیمت فی لیٹر 300 روپے سے نیچے آنے کا امکان ہے۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آنے والے جائزے میں کم ہو کر 300 روپے سے نیچے آنے کا امکان ہے، اس کی وجہ تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی اور پاکستانی کرنسی کی قدر میں اضافہ ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ موجودہ ٹیکسز کی شرح کی بنیاد پر پٹرول کی فی لیٹر قیمت 36 سے 38 روپے کم ہوسکتی ہے کیونکہ تیل کی عالمی قیمتیں 99 ڈالر فی بیرل سے 12 فیصد کم ہو کر 87 ڈالر پر آگئی ہیں،اس کے علاوہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 4 فیصد بہتری ہوئی۔