لاہور: مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ نے بھی پاکستانی کرکٹ ٹیم کی پرفارمنس پر سیاسی تبصرہ کیا جسے بعد میں ڈیلیٹ کردیا۔
حنا پرویز بٹ سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں کہا کہ پاکستانی ٹیم نے پی ٹی آئی والی کارکردگی دکھا کر پوری قوم کو مایوس کیا۔
حنا پرویز بٹ نے پاکستانی ٹیم کی بھارت سے میچ میں کارکردگی پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔
قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر حنا پرویز بٹ ہی نہیں بلکہ پوری قوم کو مایوسی کا سامنا ہے ۔
تاہم حنا پرویز بٹ نے پہلے اس کا اظہار کیا بعد میں شاید انہیں اپنی غلطی کا احساس ہوا جس پر انہوں نے پوسٹ ڈیلیٹ کردی۔
دوسری جانب معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے پاک بھارت میچ سے متعلق ایک حیران کن دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ ( بی سی سی آئی) نے پاکستانی ٹیم پر کالا جادو کرایا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ معتبر ذرائع کے مطابق بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ نے پاکستان کرکٹ ٹیم پر کالا جادو کرنے کیلئے ماہر جادوگر کارتک چکرورتی کی خدمات حاصل کیں۔ٹک ٹاکر نے آئی سی سی سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسکی تحقیقات کی جائے کیونکہ یہ ناقابل قبول ہے۔
ایک اور اطلاع کے مطابق بھا ر تی شہر احمد آباد کے نریندر ا مودی سٹیڈیم میں پاک بھارت میچ دیکھنے آئی ماڈل و اداکارہ اروشی روٹیلا اپنے مہنگے ترین آئی فون سے محروم ہوگئیں۔سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اروشی روٹیلا کی جانب سے پوسٹ کرتے ہوئے مداحوں سے مدد کی درخواست کی گئی ہے۔پوسٹ میں اروشی نے بتایا کہ نریندرا مودی اسٹیڈیم احمد آباد میں میرا 24 قیراط گولڈ والا آئی فون کھو گیا! اگر کسی کو یہ فون نظر آجائے تو برائے مہربانی میری مدد کرتے ہوئے مجھ سے جلد از جلد رابطہ کرے۔