Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کیچ میں فورسز کا آپریشن، کالعدم بی ایل اے کا سرغنہ ہلاک | زرائع نیوز

کیچ میں فورسز کا آپریشن، کالعدم بی ایل اے کا سرغنہ ہلاک

کوئٹہ: کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی ( بی ایل اے ) عبدالمجید بریگیڈ کے اہم سرغنہ صدام حسین مسلم اور ساتھی کو تربت کے علاقے کیچ میں ہلاک کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کےمطابق سکیورٹی فورسز نے بی ایل اے کے دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ جس کے دوران دہشت گرد صدام حسین مسلم کو ہلاک کر دیا گیا۔ہلاک دہشت گرد صدام کو گرو اور جبار جیسے ناموں سے بھی جانا جاتا تھا۔

آپریشن کے دوران اس کا ایک اور ساتھی بی ایل اے کا دہشت گرد مقصود بھی مارا گیا۔

فورسز نے بی ایل اے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کیا ہے۔

صدام 2016ء سے جنوبی بلوچستان میں بی ایل اے کی مدد سے دہشت گردی کی 93 وارداتوں میں ملوث تھا۔

صدام دستی بم حملے، بارودی سرنگوں کے حملے اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہا ہے۔ ان حملوں میں 131 معصوم لوگوں کی جانیں گئیں اور 177 لوگ زخمی بھی ہوئے۔