Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
وزیر داخلہ کی سخت وارننگ، 2 کروڑ کی ڈکیتی کے ملزمان 24 گھنٹے میں گرفتار | زرائع نیوز

وزیر داخلہ کی سخت وارننگ، 2 کروڑ کی ڈکیتی کے ملزمان 24 گھنٹے میں گرفتار

نگراں وزیر داخلہ سندھ بریگیڈیئر (ر) حارث نواز کی چوبیس گھنٹے میں افسران کے تبادلے و معطلی کی سخت وارننگ کام کر گئی اور پولیس نے چند گھنٹوں میں تین بڑی ڈکیتیوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

کراچی پولیس آفس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی آئی جی ویسٹ اور ایس ایس پی سینٹرل نے مشترکہ پریس کانفرنس کی اور حالیہ پیشرفت سے آگاہ کیا۔

ایڈیشنل آئی جی نے بتایا کہ کراچی کی تین بڑی وارداتوں کے حوالے سے بڑی کامیابی ملی ہے، سچل کے علاقے میں گھر میں ڈکیتی، شادمان ٹاؤن میں بینک ڈکیتی اور اجمیر نگری میں سیمنٹ ڈیپو کو لوٹا گیا تھا۔

تینوں وارداتوں میں تقریبا دو کروڑ روپے سے زائد کی رقم اور غیر ملکی کرنسی لوٹی گئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی پولیس نے تینوں وارداتوں کے ملزمان کو گرفتار کر کے تقریبا ریکوری کر لی ہے۔

پولیس تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ ملزمان نے86 لاکھ 89 ہزار 506 روپے لوٹے تھے، ملزمان گارڈز کا ریپیٹر اور پسٹل بھی چھین کر فرار ہوئے تھے، گارڈ کی غفلت اور چیکنگ نا کرنے کی وجہ سے ملزمان اسلحے سمیت بینک میں داخل ہوئے۔

گرفتار ملزمان کی شناخت اسحاق، صدیق، عبدالغفار، منصور اور عمران کے ناموں سے ہوئی۔ اسحاق اور غفار نے ایک دن قبل بینک کی ریکی کی تھی۔

ایڈیشنل آئی جی نے بتایا کہ شاہراہ نورجہاں میں بینک ڈکیتی کیس 12 گھنٹوں میں حل کیا اور پانچ ملزمان کو گرفتار کر کے 80 لاکھ روپے برآمد کرلیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے شاہ نواز بھٹو کالونی میں کارروائی کر کے بینک ڈکیتی کے گینگ کو گرفتار کیا جن کے پاس سے لوٹی گئی مکمل رقم برآمد نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل شادمان میں نجی بینک کے عملے کو یرغمال بنا کر 6 مسلح ملزمان 80 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوئے تھے، جس پر نگراں وزیر داخلہ نے سخت نوٹس لے کر پولیس حکام کو رقم سمیت ملزمان کی گرفتاری کیلیے چوبیس گھنٹوں کا الٹی میٹم دیا تھا۔

انہوں نے واضح کیا تھا کہ اگر پولیس کو کامیابی نہیں ملی تو تمام اعلیٰ عہدوں پر بیٹھے افسران بشمول ایس ایچ او کو معطل کردیا جائے گا۔


نوٹ : آپ ذرائع نیوز سے لمحہ بہ لمحہ باخبر رہنے کیلیے ہمارا واٹس ایپ چینل لنک پر کلک کر کے جوائن کرسکتے ہیں۔