Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
خوشخبری! حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا |

خوشخبری! حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا

حکومت نے آئندہ پندرہ روز کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اگلے پندرہ روز یعنی 15 نومبر تک کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی موجودگی قیمتیں برقرار رہیں گی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا۔

حکومت نے مٹی کا تیل روپے 3.82روپے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل آئل 3.40روپے فی لیٹر سستا کردیا۔

قیمتیں کیا ہوگئیں؟

پیٹرول کی قیمت283.38 روپے فی لیٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 303.18روپے پر برقرار رہیں گی

اسی طرح مٹی کا تیل روپے 2.82روپے فی لیٹر کمی کے ساتھ 214.85 روپے سے کم کرکے211.03 روپے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل آئل 3.40روپے فی لیٹر کمی کے ساتھ192.86 روپے سے کم کرکے 189.46روپے فی لیٹر کردیا گیا ہے

اس سے قبل امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ حکومت گزشتہ اعلان کی طرح اس بار بھی پیٹرول کی قیمت میں بڑا ریلیف دے گی۔ واضح رہے کہ 15 اکتوبر کو حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں چالیس روپے کی کمی کی تھی۔


نوٹ : آپ ذرائع نیوز سے لمحہ بہ لمحہ باخبر رہنے کیلیے ہمارا واٹس ایپ چینل لنک پر کلک کر کے جوائن کرسکتے ہیں۔