خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کی سینٹرل جیل کی مسجد میں امامت کے فرائض انجام دینے والے قاری حیات خان مبینہ طور پر لاپتہ ہوگئے ہیں۔
پولیس نے امام کی پُراسرار گمشدگی کی تصدیق کی جبکہ اہل خانہ نے بتایا کہ قاری حیات خان فیملی کو رخصت کرکے موٹرسائیکل پر نکلے تھے، جس کے بعد وہ جیل پہنچے نہ ہی گھر آئے ہیں۔
اہل خانہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ انہیں اغوا کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے امام مسجد کے دوست و اقارب سے رابطے کیے اور اُن کے کھوج لگانے کی کوشش کی تاہم آخری اطلاع آنے تک پولیس کو کامیابی نہیں ملی تھی۔