Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
خدادداد کالونی میں تین سالہ پرانا پانی کا مسئلہ حل |

خدادداد کالونی میں تین سالہ پرانا پانی کا مسئلہ حل

کراچی:خدادداد کالونی میں تین سالہ پرانا پانی کا مسئلہ حل کر دیا گیا۔

چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبدالسمیع کی ہدایت پر خداداد کالونی یو سی 11 جناح ٹاؤن پھول والی گلی میں گزشتہ کئی سالوں سے پانی کی عدم فراہمی سے محروم رہائشیوں کو پانی کی فراہمی یقینی بنادی گئی ہے مذکورہ گلی میں آج تک واٹر کارپوریشن کی جانب سے مین لائن نہیں ڈالی گئی تھی رہائشیوں نے اپنے طور پر تین سال تک کوششیں کیں جو ناکام ثابت ہوئیں اس دوران بلدیاتی اداروں کی جانب سے بھی مدد فراہم نہیں کی گئی۔

علاقہ مکینوں نے چئیرمین رضوان عبدالسمیع سے مذکورہ علاقے کے دورے کے دوران کہا کہ بہت الیکشن ہوئے بہت نمائندے منتخب ہوئے لیکن پھول والی گلی کوہمیشہ نظر انداز کیا گیا۔

پانی کے پیچیدہ مسئلے کو منتخب کونسلر کی جانب سے آشکار کیا گیا جس پر چئیرمین رضوان عبدالسمیع نے مسئلے کے حل کو یقینی بنوایا۔

واٹر بورڈ کارپوریشن میں سی ای او واٹر بورڈ کو درخواست دی گئی جس کے بعد اب یہ مسئلہ حل ہو گیا ہے جس کا سہرا ٹاؤن چئیرمین رضوان عبدالسمیع اور یوسی چئیرمین نعمان حمید،وائس چئیرمین سید خالد علیم اور کونسلر ذوالفقار بابر کے سر جاتا ہے جو اس دیرینہ مسئلے کو حل کرنے کیلئے سیسہ پلاءدیوار ثابت ہوئے اور مختلف سطح پر بات چیت کے ذریعے انہوں نے یہ مسئلہ حل کروایا۔

اس موقع پر چئیرمین رضوان عبدالسمیع نے کہا کہ ہم مسائل کے حل کیلئے جناح ٹاؤن کی ہر یوسی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں مرحلہ وار جناح ٹاون میں مسائل حل کرنے کیلئے عملی طور پر کام دکھاءدیں گے خاص طور پر ماضی میں نظر انداز کئے گئے علاقوں میں بھرپور بلدیاتی خدمات فراہم کی جائیں گی۔