Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
سابق وفاقی وزیر بابر غوری کی والدہ امریکا میں انتقال کر گئیں | زرائع نیوز

سابق وفاقی وزیر بابر غوری کی والدہ امریکا میں انتقال کر گئیں

کراچی :متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر بابر غوری کی والدہ انوار جہاں بیگم امریکا میں انتقال کر گئیں ۔

بابر غوری کے اہلخانہ کی جانب سے انوار جہاں بیگم کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مرحومہ کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ ظہر حمزہ مسجد ہیوسٹن میں ادا کی جائے گی اور تدفین فارسٹ پارک سیمنٹری میں ہوگی۔

ایم کیو ایم رہنما بابر غوری کی والدہ 3 ماہ قبل امریکا کے شہر ہیوسٹن منتقل ہوئی تھیں ۔

سابق وفاقی وزیر بابر غوری کی والدہ کے انتقال پر مقامی کمیونٹی کے افراد نے ان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنونیئر خالد مقبول صدیقی کی والدہ بھی انتقال کر گئی تھیں ۔