Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
میٹرک بورڈ کراچی نے امتحانی نتائج میں‌ غلطی کا اعتراف کرلیا | زرائع نیوز

میٹرک بورڈ کراچی نے امتحانی نتائج میں‌ غلطی کا اعتراف کرلیا

میٹرک بورڈ کراچی نے امتحانی نتائج میں غلطی تسلیم کرتے ہوئے ناکام ہونے والے طلبا کو رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق میٹرک بورڈ کراچی کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں حکام نے امتحانی نتائج میں غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’میٹرک کے نتائج میں جن طلباء کو ایک ہندسے میں نمبر ملے ہیں وہ میٹرک بورڈ آفس سے رجوع کریں‘۔

ترجمان نے کہا کہ ایسے تمام امیدوار جو رابطہ کریں گے اُن کے نمبرز کی اسکروٹنی کی جائے گی۔ حکام نے اعتراف کیا کہ غلطی کمپیوٹر کی ایکسل فائلز میں غلط کوڈ لگانے سے ہوئی تھی۔