Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
ایم کیو ایم ورکرز ایکشن کمیٹی نے اعلیٰ‌ قیادت کو الٹی میٹم دے دیا | زرائع نیوز

ایم کیو ایم ورکرز ایکشن کمیٹی نے اعلیٰ‌ قیادت کو الٹی میٹم دے دیا

کراچی: ایم کیو ایم کے ناراض رہنماؤں اور اراکین پر مشتمل ایک نیا دھڑا ورکرز ایکشن کمیٹی کے نام سے سامنے آگیا جس نے رابطہ کمیٹی سے نئی پارٹی انتخابات کروانے اور ٹکٹ نہ ملنے کی صورت میں آزاد انتخابات لڑنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق رابطہ کمیٹی کی جانب سے معطل کیے جانے کے بعد ڈپٹی کنونیئر شاہد پاشا نے کامران ٹیسوری، انجیئنر کاشف کے ساتھ مل کر ورکرز ایکشن کمیٹی قائم کی جس کی سربراہی کارکنان نے شاہد پاشا کو سونپ دی۔

ایکشن کمیٹی نے پمفلٹ تقسیم کیے جن میں مقبوضہ ایم کیو ایم نہ منظور اور پارٹی کو آزاد کرو و کارکنان کو عزت دو کے نعرے درج ہیں، ایم کیو ایم رہنما کا کہنا ہے کہ ہماری کمیٹی 10 روز سے کام کررہی ہے اور سینکڑوں کارکنان ہمارے رابطے میں آگئے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہمارے لوگوں نے بھی کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے اگر بہادرآباد انہیں ٹکٹ نہیں دے گا تو ہم آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیں گے اور اگر پرانے لوگوں کو ٹکٹ دینے کا سلسلہ رابطہ کمیٹی نے بند نہیں کیا تو آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔


خبر کو عام عوام تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں، صارفین کے کمنٹس سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔