غیر سائنسی طریقہ کار سے معیشت آگے نہیں بڑھ سکتی، وزیراعظم

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ملک کے مستقبل کا دارومدار سائنس اور ریاضی میں مہارت پر ہے اور دقیانوسی و غیر سائنسی طریقہ کار سے ہماری معیشت آگے نہیں بڑھ سکتی۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پچھلے ادوار میں نوجوانوں کو نوکریوں کے سہانے خواب دکھائے گئے تھے لیکن انہیں ہم حقیقت میں بدلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے مستقبل کا انحصار ریاضی اور سائنس کی مہارت پر ہے، ہمیں چیلنجز کے باوجود اختلافات سے بالاتر ہو کر تعلیم پر توجہ دینا ہوگی، دقیانوسی اور غیر سائنسی طریقہ کار سے معیشت اور صنعت آگے نہیں بڑھ سکتی۔

وزیراعظم نے کہا کہ تاریخ میں بہت بڑے بڑے مسلمان سائنسدان اور موجد پیدا ہوئے، عظیم مسلمان سائنسدانوں بوعلی سینا اور البیرونی جیسے ماہرین نے سائنسی ترقی میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ برصغیر کی تاریخ میں بھی سیاسی اور سماجی بیداری کی مہم میں سرسید احمد خان نے انتھک محنت کی، آج بھی ضرورت اس امر کی ہے کہ بچوں کے مستقبل کے لئے مل کر لائحہ عمل مرتب کیا جائے ورنہ تاریخ ہمیں معاف نہیں کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں:

غیر سائنسی طریقہ کار سے معیشت آگے نہیں بڑھ سکتی، وزیراعظم” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں