Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
دن بھر کی اہم خبریں، مظاہرین کے خلاف آپریشن کی تیاریاں | زرائع نیوز

دن بھر کی اہم خبریں، مظاہرین کے خلاف آپریشن کی تیاریاں

آسیہ بی بی کی رہائی، سپریم کورٹ کا فیصلہ

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے آج مسیحی خاتون آسیہ بی بی کی سزائے موت کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں بری کردیا، 57 صفحات پر مشتمل فیصلے میں عدالتِ عظمیٰ کی جانب سے اس مقدمے کے تمام فیصلوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی ہے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے مفصل فیصلے میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ آسیہ بی بی کسی اور مقدمے میں گرفتار نہیں ہیں تو انہیں رہا کردیا جائے۔

—-

مظاہرین کے خلاف ایکشن کا فیصلہ

وزیراعظم نے سپریم کورٹ فیصلے کے خلاف احتجاج کرنے والے افراد کو متنبہ کیا کہ اگر وہ منتشر نہ ہوئے تو ریاست طاقت استعمال کرے گی، چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ کو کل تک صورت حال قابو میں رکھنے کی ہدایت کردی۔

مظاہرین کو پرامن منتشر کرنے کے لیے پہلے مذاکرات کی کوشش کی جائے گی بعد ازاں اُن کے خلاف طاقت استعمال کی جائے گی۔

خادم رضوی کی تقریر اشتعال انگیز قرار

وزیراعظم عمران خان نے تحریک لبیک کے رہنماؤں کی جانب سے ججز اور آرمی چیف کے خلاف استعمال ہونے والی نازیبا زبان کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں باز رہنے کی تاکید کی اور عوام سے اپیل کی کہ وہ ایسے شرپسند افراد کی باتوں میں نہ آئیں۔

—-

عارف علوی نے انٹر کراچی ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

کراچی: صدر عارف علوی نے دھابیجی ایکسپریس کا افتتاح کردیا جو کراچی کے مختلف شہروں میں چلائی جائے گی، مسافر کو 80 یا 100 روپے کرایہ ادا کرنا ہوگا

—-

رکشے والے کے اکاؤنٹ سے ساڑھے 8 ارب روپے ملے

کراچی سے تعلق رکھنے والے رکشہ ڈرائیور کے اکاؤنٹ سے بڑی ٹرانزیکشن کا انکشاف ہوا جس کے مطابق رکشہ ڈرائیور کے اکاؤنٹ سے 8 ارب روپے کی منتقلی ہوئی۔

بے نامی اکاؤنٹس کیس میں سنسنی خیز انکشافات کا سلسلہ جاری ہے، فالودے اور دھوبی کے بعد ارب پتی رکشہ ڈرائیور سامنے آگیا۔

—-

پیٹرولیم مصنوعات میں قیمتوں کا اعلان

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا، جس کے مطابق پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے 37 پیسے، لائٹ ڈیزل 6 روپے 48 پیسے اور مٹی کا تیل 3 روپے مہنگا ہوگیا۔

پٹرول کی قیمت میں پانچ روپے فی لیٹر اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 97 روپے 83 پیسے تک پہنچ گئی اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 37 پیسے فی لیٹر اضافے سے نئی قیمت 112 روپے 94 پیسے ہو گئی۔

کراچی کی آبادی 3 کروڑ سے زیادہ ہے، آصف زرداری

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کو ساتھ لے کر چلنے کی پیش کش کی اور بتایا کہ کراچی کے ساتھ مردم شماری میں انصاف نہیں ہوا اور آبادی کو گھٹا کر دکھایا گیا کیونکہ شہر قائد کی آبادی تین کروڑ سے زیادہ ہے۔

—-

مولانا فضل الرحمان نے اے پی سی مؤخر کردی

جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ نے آل پارٹیز کانفرنس مؤخر کرنے کا اعلان کردیا، اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے شرکت کرنے کی تاحال کوئی یقین دہانی نہیں کروائی گئی۔

—-

ڈبل سوار پر پابند عائد اور دفعہ 144 کا نفاذ

کراچی سمیت دیگر شہروں میں صوبائی حکومتوں نے دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ڈبل سوار، اسلحہ لے کر چلنے اور چار افراد سے زیادہ عوام کے اجتماعات پر 10 روز تک پابندی عائد کردی۔

—-

جمال خشوگی

ترک پراسیکوٹر نے انکشاف کیا کہ جمال خشوگی کو گلا دبا کر قتل کیا گیا اور پھر اُس  کی لاش کے ٹکڑے سعودی قونصل خانے میں کیے گئے